پشاور دھرنا شیلنگ سے منتشر
17 جنوری 2013
پشاور : پشاورمیں جاری دھرنے میں شریک افراد پر پولیس کی جانب سے شلینگ کی گئی جس کے نتیجے میں شرکاء منتشر ہو گئے، پولیس نے لاشیں سرد خانے منتقل کرا دیں۔
ڈان نیوز کے مطابق بدھ کے روزپشاور میں میتیوں کے ساتھ دھرنا دینے والے مظاہرین نے جرگہ کے نمائندہ اور گورنر خیبر پختونخوا کےدرمیان ہونے والے مذاکرات کو مسترد کردیا تھا اور گورنر ہاؤس کے سامنے رات بھر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
واضع رہےمنگل کی رات خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے عالم گودر سے 18 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جس کے خلاف علاقہ مکین اور ورثاء نے احتجاجاً باڑہ سے گورنر ہاﺅس پشاور تک مارچ کیا اور گورنر ہاﺅس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیا جائے اور ااس واقع کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
تبصرے (1) بند ہیں