پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین۔ فائل فوٹو۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین۔ فائل فوٹو۔۔۔

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے انکشاف کیا ہے کہ بعض حکومتی عہدیدار طاہر القادری کے دھرنے کے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرچکے تھے اگر مداخلت نہ کرتے تو اسلام آباد میں لال مسجد سے بڑا خون خرابہ ہوتا۔

منگل کو لاہور میں پریس کانفرنس میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سولہ جنوری کو طاہر القادری کے دھرنے کے شرکا کے خلاف طاقت کے استعمال کا فیصلہ ہوچکا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ موقع کی نزاکت جانتے ہوئے انہوں نے مذاکرات کے لئے وزیراعظم سے خود بات کی تھی۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ طاہر القادری کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے مطابق شفاف انتخابات ہونگے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے اسلام آباد معاہدے کے ذریعے ملک کو ایک بڑےسانحے سے بچالیا۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے لئے اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری خود الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی جماعت الیکشن کا حصہ بنی تو ان سے انتخابی اتحاد کے متعلق ابھی کچھ نہیں سوچا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں