قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما چوہدری نثار۔ فائل فوٹو آن لائن۔۔۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نئے صوبے کسی مخدوم کی نہیں بلکہ عوام کی مرضی سے بنیں گے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کی کنجی مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے عوام کی مرضی سے صوبے بنیں گے اور مسلم لیگ ن دونوں صوبے بننے کے حق میں ہے لیکن یہ نعروں سے نہیں آئین اور قانون کے مطابق بنیں گے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادی صوبے بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور یہ صرف الیکشن میں ایشو بنانا چاہتے ہیں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کیلیے دو ماہ سے مختلف جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اور اب ہم منطقی انجام تک پہنچنے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف وفاق کے حوالے سے دو نام نہیں دیں گے بلکہ تمام صوبوں کے لیے بھی دو نام دیے جائیں گے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ طاہر القادری کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے مطالبے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی کنجی صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔

چودھری نثار کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے ساتھ معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو تشویش ہے کہ الیکشن کو ملتوی کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Salman Ahmed Jan 23, 2013 02:51am
Ch. Sahb kuch iss quom par raham karo. If you have strong links with the army generals please do not hype. This nation has already suffered squarely from the general's rules with the help of your kind of stooges. Please just talk of democracy if you have any believe in it.