الیکشن کمیشن۔ - اے ایف پی فوٹو
الیکشن کمیشن۔ - اے ایف پی فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری سے ملاقات کرنے والی حکومتی ٹیم کو کل بلا لیا ہے۔

 طاہرالقادری کے ساتھ معاہدہ کرنے والی حکومتی ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم سے ملاقات کی درخواست کی تھی جو آج ہونے والے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

 ذرائع کے مطابق، درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے طاہرالقادری سے ملاقات کرنے والی حکومتی ٹیم کو کل بلا لیا ہے۔

 حکومتی ٹیم الیکشن کمیشن کو طاہرالقادری کے ساتھ معاہدے پر بریفنگ دے گی۔

 اس سے قبل اجلاس میں دوہری شہریت، جعلی ڈگریوں اور کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور فہرستوں پر غور کیا گیا۔

 اس کے علاوہ اجلاس میں عام انتخابات کی تیاری پر بھی غور کیا گیا۔.

تبصرے (0) بند ہیں