تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عوامی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو اے پی۔۔۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عوامی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو اے پی۔۔۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کو عاصمہ جہانگیر بطور نگران وزیراعظم قبول نہیں۔

پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان مک مکا ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا پل کبھی نہ بننے کے لیے ٹوٹ چکا ہے جو تحریک انصاف اور ن لیگ کو ملا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کیبجائے تحریک انصاف علیحدہ احتجاج کرے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ صوبہ جنوبی پنجاب 'الیکشن اسٹنٹ' کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

اس موقع پر انہوں نے صدر آصف علی زرداری سے استعفٰی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی موجودگی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کے مستعفی ہوتے ہی چیئرمین سینیٹ کا صدر بننا پی ٹی آئی کیلیے قابل قبول ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی اور الیکشن جیت کر دکھائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں