عبدل ستار ایدھی۔ ڈان ڈاٹ کام فوٹو

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو طالبان کے جانب سے مبینہ خطرے کے پیش نظر ہمّہ وقت سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے ۔

ایک سرکاری عہدے دار نے خبر رساں ادارے کو نام نہ ظاہر کی شرط پر بتایا کہ ایدھی کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے خطرہ لاحق ہے، وہ انہیں اغوأ کرکے ان کے بدلے عسکریت پسندوں کو چھڑانا چاہتے ہیں۔

عہدے دار نے مزید بتایا کہ ایدھی کو پانچ جون سے دو مسلح پولیس اہلکارفراہم کر دیئے گئے ہیں۔

ایک سینئر پولیس افسر اسلم خان نے بتایا کہ  ہٹ لسٹ پر مشتمل ایک خط پکڑا گیا تھا جس میں ایدھی کےساتھ ساتھ دو پولیس افسران کے نام بھی شامل تھے جن میں وہ خود بھی ہیں۔

پچاسی سالہ ایدھی نے کہا کہ انھوں نے سیکیورٹی کو قبول تو کرلیا ہے لیکن وہ فلاحی کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

ایدھی کے بیٹے فیصل کے مطابق طالبان چھ جون کو ان کے والد سے ملنے ان کے دفتر آئے تھے اور انہیں یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ان کا ہدف نہیں ہیں۔

فیصل نے کہا کہ طالبان نے ان کے والد کو قابلِ احترام  قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے فلاحی کاموں کی قدر کرتے ہیں ۔

تبصرے (1) بند ہیں

جاوید اقبال Jun 18, 2012 08:47pm
کمال ہے ایدھی صاحب کو ١٩٨٨ میں بھی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے یہی کہکر ڈرایا اور اس کی خوب تشہیر بھی کی تھی