کراچی میں پولیس اہلکار الرٹ کھڑے ہیں۔ اے ایف پی تصویر
کراچی میں پولیس اہلکار الرٹ کھڑے ہیں۔ اے ایف پی تصویر

کراچی: کراچی میں منگل کو فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مذہبی جماعت کے کارکن اورخاتون سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق، لائینز ایریا میں فائرنگ سے مذہبی جماعت کا کارکن ہلاک ہوگیا۔  واقعے کے خلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے۔

مشتعل افراد نے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب دونوں ٹریک پر ٹائر جلاکر سڑک ٹریفک کے لئے بند کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا اورایک زخمی ہوگیا۔

ادھر گارڈن ایسٹ کے قریب فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوگئیں سرجانی ٹاون سیکڑ فور میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

سعیدآباد قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

تبصرے (0) بند ہیں