۔ فائل فوٹو

لاس اینجلس: کامک کتاب کے سپر ہیروز پر مبنی 'دی ایونجرز' باکس آفس پر 'ایواٹار' اور 'ٹائیٹینک' کے بعد تہلکہ مچانے والی تیسری بڑی فلم بن گئی ہے۔

ہدایت کار جوس ویہڈن کی اس فلم میں والٹ ڈزنی کے سنسنی خیز ایڈونچر اور مارول کامکس کو یکجا گیا تھا۔ دی ایونجرز نےاس ہفتے سات ملین ڈالر سے زائد بزنس کیا۔ یہ فلم مئی میں ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک پانچ سو اٹھانوے میلن ڈالرکا بزنس کرچکی ہے ۔

ڈزنی کے مطابق اس بات کی قوی امید ہے کہ منگل کے روز تک یہ فلم امریکی باکس آفس پر چھ سو ملین ڈالر کی حد عبور کرلے گی۔

تقریباً دو سو ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی دی ایونجرز نے اب تک دنیا بھر میں ایک ہزار چار سو اڑتیس اعشاریہ تین ملین ڈالر بزنس کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی فلم ہے جو تین دنوں میں دو سو ملین ڈالرکے بزنس تک پہنچ گئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں