عالمی ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست

01 اپريل 2014
میچ جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے ہیں—اے پی فوٹو۔
میچ جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے ہیں—اے پی فوٹو۔

میرپور: ویسٹ انڈیز نے عالمی ٹی ٹوئنٹی کے ایک اہم میچ میں پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 84 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔


براہ راست کوریج


میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا۔

احمد شہزاد اننگ کی پہلی ہی گیند پر کرشمار سنتوکی کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے جبکہ پاور بلے کے اختتام تک کامران اکمل، عمر اکمل اور شعیب ملک سمیت پاکستان کے چار مستند بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ اسکور صرف 13 رنز تھا۔

پاور پلے کے بعد بھی پاکستان رن ریٹ بڑھانے میں ناکام رہا اور پے در پے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

ویسٹ انڈیز کے اسپنرز نے پاکستانی بلے بازوں کے تیز کھیلنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا۔ اس طرح پاکستانی ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیموئل بدری تین، سنیل نارائن تین، اندرے رسل دو اور کرشمار سنتوکی دو کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کا آغاز بھی شاندار نہ تھا۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور جلد پویلین لوٹ گئے۔

بظاہر میچ پاکستان کے قابو میں لگ رہا تھا تاہم اختتامی پانچ اووروں میں ویسٹ انڈیز نے انتہائی جارحانہ کھیل پیش کیا اور پانچ اووروں میں 82 رنز بنا ڈالے اور اسکور کو 166 تک پہنچا دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر اور ذوالفقار بابر ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ڈوئن براوو کو جارحانہ 46 اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو سیمی فائنل تک رسائی مل گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Apr 01, 2014 10:32pm
پاکستان اج میچ ہار گیا افسوس ھوا اور زیادہ افسوس اس بات پر ھوا کہ ٹیم بعیر لڑے ہار گیا ٹی وی پر بیٹھے ماہرین بیٹنگ کو زمہ دار کہتے ھیں لیکن یہ بات بول جاتے ھیں کہ پاکستان کی بیٹنگ ہمیشہ سے کمزور رہی ھے پاکستان ہمیشہ حدف حاصل کرنے میں کمزور رہی ھے اور اج بھی ایسا ھی ھوا پاکستان حسب روایت دباؤ میں آگئے اور میچ ہار گئے پاکستان نے زیادہ تر فتوحات بالروں کی وجہ سے حاصل کی ھیں دوسری بات پاکستان کا دباؤ لینا ھے پاکستان کھلاڑی دباؤ میں اجاتے ھیں اور‏ ‏اس‏ ‏وجہ‏ ‏سے‏ ‏‏ ‏ہارجاتی‏ ‏ھے‏ ‏ لیکن‏ ‏ھماری‏ ٹیم‏ ‏کی‏ ‏‏سب‏ ‏بڑی‏ ‏‏ ‏اور‏ ‏اصل‏ ‏کمزوری‏‏ ‏ملک‏ ‏کی‏ ‏اندرونی‏ ‏صورتحال‏ ‏ھے ‏جس‏ ‏کی‏ ‏وجہ‏ ‏ھمارے‏ ‏کھلاڑی‏‏ ‏مسلسل ‏باہر‏ ‏کھیلتے‏ ‏چلے‏آرہے‏ ھیں‏ ‏سال‏‏ ‏2009 ‏سے‏ ‏اج‏ ‏تک‏ ‏کوئی‏ ‏بھی‏ ‏ٹیم‏ ‏پاکستان‏ ‏انے‏ ‏کو‏ ‏تیار‏ ‏نہیں‏ ‏ھے‏ ‏‏ اس‏ ‏لئے‏ ‏میری‏ ‏سمجھ‏ ‏کے‏ ‏مطابق‏ ‏ٹیم‏ ‏کا‏ ‏یہاں‏ ‏تک‏‏ ‏انا‏ ‏بھی‏ ‏عنیمت‏ ‏ھے
انور امجد Apr 02, 2014 06:22am
یہ ایک کھیل ہے اور اس میں ہارکوئی شرمناک بات نہیں۔ پاکستان ٹیم اب اچھا کھیل رہی ہے اور بیٹنگ بھی پہلے سے بہتر ہے۔ ہاں اگر کوئی شرم کی بات ہے تو وہ حکومت کے لئے ہے کہ ملک کے نامور کھلاڑیوں کو روزی کمانے کے لئے باہر جانا پڑتا ہے بجائے اس کے کہ وہ ملک میں رہ کر کھیل کی خدمت کر سکیں۔ ویسٹ انڈیز جو اسپن بال سے گھبراتے تھے دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی ٹرینگ کی وجہ سے سعید اجمل جیسے اعلیٰ بالر کو کھیل رہے ہیں۔ کرکٹ اور کھیلوں کی انتظامیہ میں عہدے ان کے بجائے سفارش میں یا نوازنے کے لئے سیاست دانوں، سرکاری افسروں اور صحافیوں کو دئے جاتے ہیں۔
Qayoom Naik Apr 02, 2014 01:42pm
چڑیا بے وفا ہوگئی ہے چند روز پہلے جب نجم سیٹھی ڈھاکہ سے واپس پاکستان آئے تو ان کا کہنا تھا کہ ان کو پاکستان کی کرکٹ ٹیم سمیی فائنل میں نظر آتی ہے ۔ کیا پتہ سیٹھی صاحب کو یہ بات کس نے بتائی ۔ سیٹھی صاحب کو ہر وقت اپنا چڑیا سب کچھ بتاتی ہے ۔ ہاں اگر یہ بات بھی چڑیا نے ہی بتانے کو سیٹھی صاحب کو کہا ہوگا ۔ تو میری نظر میں سیٹھی صاحب کی چڑیا اب بے وفا ہوگئی ہے ۔ پاکستان کی ویسٹ انڈ یزکے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد محمد حفیظ کی معافی نے جلے پر تیل کی ماند کام کیا میں آج تک یہ سمجھنے سے قاصر رہا ہوں کی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کوکون لوگ سیلکٹ کرتے ہیں کیا پاکستان میں کرکٹ کا اتنا بڑا زوال آگیا ہے کہ اب وہاں سے کوئی کھلاڑی نہیں نکلتا محمد حفیظ جو پاکستان T20 ٹیم کی قیادت کرتے ہیں میرے خیال سے محمد حفیظ کی جگہ پاکستان کی T20 ٹیم میں کہیں نہیں بنتی ہاں اگر محمد حفیظ کو فقط اس لئے ٹیم کا قائد چنا گیا ہے کہ وہ انگریزی اچھی طرح سے بول سکتے ہیں تو یہ پاکستان کی کرکٹ اور عوام کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کی گئی ہے۔ انضمام جو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے، نے ولڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد کرکٹ سے کنارہ کشی کی ۔ تو محمد حفیظ صرف معافی مانگ کر ہاتھ نہیں چھڑا سکتے ہیں ۔ میرے خیال سے محمد حفیظ کو بھی آج ہی T20 سے کنارہ کشی اختیار کرنی چاہئے۔ پاکستان نے عالمی کپ کے لئے پندرہ رکنی دستہ بنگلہ دیش کے لئے روانہ کیا مگر ان میں سے کچھ ایسے کھلاڑی تھے جو صرف بینچ پر بیٹھ کر میچ اور اپنی شکست کو دیکھتے رہے ۔ خاصکر شرجیل خان جو بہت ہی اچھے سٹائیلش بلے باز ہیں۔ ان کو گیارہ کھلاڑیوں میں شامل نہ کرنا سب کے لئے حیرت کی بات