وزیرِ داخلہ کی دفاعی اداروں کے خلاف الزامات کی مذمت

22 اپريل 2014
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان فائل فوٹو۔۔۔۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان فائل فوٹو۔۔۔۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں سینیئر صحافی حامد میر پر حملے کے بعد قومی دفاعی ادارں کے خلاف الزامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی طرف سے منگل کو جاری ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں پر بغیر ثبوت حملے کا الزام لگانا غیر مناسب ہے۔

نثار نے کہا کہ "ہمارے دفاعی اداروں پر جس طرح تنقید کی جارہی ہے دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔"

وزیر داخلہ نے کہا کہ مخصوص حلقوں کی طرف سے ہمارے قومی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے. جسے دنیا بھر میں ہمارے دشمنوں کی جانب سے مزید پھیلایا جا رہا ہے۔

نثار نے کہا" ہمارے دفاعی ادارے جو مادر وطن کے لیئے قربانیاں دے رہے ہیں پر اس طرح کی تنقید افسوسناک ہے جس کی مذمت کرنی چاہیئے۔"

انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے تین رکنی عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے تو پھر ان الزامات کا کوئی جواز اور معانی نہیں رہ جاتا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حامد میر پر حملے پر نہ صرف ان کے اہلخانہ نے بلکہ پوری قوم نے سخت مذمت کی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں