لاہور: لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں تین سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر ریپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک تین سالہ بچی کو ریپ کا نشانہ بنایا اور اسے گرین بیلٹ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔

بچی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 13ستمبر کو بھی چند نامعلوم افراد ایک پانچ سالہ بچی کا ریپ کرنے کے بعد اسے لاہور کے ایک ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

سپریم کورٹ نے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کے سربراہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں