کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنی پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے استعفے ڈپٹی کنوینر کے پاس جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں منتخب اراکین کی تعداد 24، سینیٹ میں 7 جب کہ سندھ اسمبلی میں 51 ہے۔

مزید : سیاسی بحران پر ہماری لائیو اپ ڈیٹس پڑھیے

ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی ہیں جب کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ڈھونگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا کوئی رکن ایسی اسمبلیوں کا حصہ نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو طرزعمل ٹھیک کرنے کیلئے ایک ہفتہ دوں گا اور اگر طرز عمل ٹھیک نہ ہوا تو استعفیٰ دے دیں گے۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے جنرل ورکرز اجلاس کو کل شام تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے نمائندے کے مطابق اجلاس اب کل شام لال قلعہ گراؤنڈ میں ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

انور امجد Sep 03, 2014 10:35pm
بی مینڈھکی کو بھی زکام ہو گیا. پی ٹی آئی والے تو تین دن بارش میں بھیگتے رہے. ایم کیو ایم کو اچانک کیا تکلیف شروع ہو گئی ہے؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی والوں پر ابھی تک کوئی بے ایمانی کا الزام نہیں لگا ہے اس لیے وہ تو حکومت کی شفافییت پر سوال اٹھا سکتے ہیں. مگر ایم کیو ایم پر تو بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے بہت الزامات لگتے رہے ہیں. بلکہ پی ٹی آئی کراچی میں الیکشن میں دھاندلی کا الزام ان پر ہی لگاتی ہے.. ایم کیو ایم کا یکدم پارسا بننا سمجھ سے بالا تر ہے.