پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی ایک مقامی عدالت نے غیر قانونی سمیں ایکٹیویٹ کرنے والے ملزم کو چھ سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایف آئی اے پشاور نے ملزم نورالحق کو سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا جن پر الزام تھا کہ وہ جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے غیر قانونی سمیں ایکٹیویٹ کرتے تھے۔


مزید پڑھیں: نئی موبائل سمز کے لیے بایومیٹرک تصدیق لازمی


سماعت کے بعد عدالت نے ملزم کو چھ سال قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔

سیشن کورٹ کے جج کلیم اللہ نے دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد یہ سزا سنائی۔

ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز کے حوالے سے یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں