پاکستانی اداکار وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خان خٹک اور بیٹے ابرام خان کے ساتھ وڈیوز امریکہ کے ہسپتال سے شیئر کی ہیں۔

اس جوڑے نے منگل کو اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان ٹوئیٹر کے ذریعے کرتے ہوئے اس کا نام ابرام رکھا تھا۔

اب نئی وڈیو میں اداکار نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی زندگی کے کچھ خاص اور کچھ مضحکہ خیز لمحات کو پیش کیا ہے۔

پہلی وڈیو میں وینا ہسپتال کے کمرے میں چہل قدمی کرتے ہوئے اپنے بیٹے اور شوہر کو دیکھ رہی ہیں جو کہ مزے سے سو رہے ہیں۔

ایک اور وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ باپ نے بیٹے کو بانہوں میں لے رکھا ہے اور سلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

وینا نے باپ اور بیٹے کے پیار کو بھی فلمانے کی کوشش کی ہے۔

اس ننھے بچے کے نام پر ایک آفیشل ٹوئیٹر اکاﺅنٹ بھی ہے جس کا نام iAbramKhan@ رکھا گیا ہے اور اب تک چھ ہزار کے قریب فالورز بھی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: وینا ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش

وینا ملک اب اپنے بچے کے ساتھ گھر پر ہیں۔

وینا ملک اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بزنس مین اسد خٹک کی شادی گزشتہ سال 25 دسمبر کو دبئی میں ہوئی تھی، پہلی بار اپنے شوہر اسد خٹک کے ساتھ رواں سال اپریل میں پاکستان واپس پہنچیں۔

اداکار نے اپنے کریئر کا آغاز سنہ 2000 میں کیا اور اس کے بعد متعدد پاکستانی فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آئیں، ہندوستان منتقل ہونے کے بعد وینا نے کئی کامیاب فلموں جیسے 'دال میں کچھ کالا، زندگی 50-50 اور سپر ماڈل' وغیرہ میں کام کیا۔

اس کے علاوہ وینا نے انڈین ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس میں بھی شرکت کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Aham Sep 26, 2014 10:28pm
I don't know why media is promoting their publicity agenda