آئی فون 6 پلس کا نقص، ایپل کا جواب آگیا

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2014
سوشل میڈیا پر آئی فونز کے سافٹ ویئر اور دیگر خرابیوں کے حوالے سے بحث کے باوجود ابھی بھی بڑی تعداد میں ان کی فروخت جاری ہے—رائٹرز فوٹو۔
سوشل میڈیا پر آئی فونز کے سافٹ ویئر اور دیگر خرابیوں کے حوالے سے بحث کے باوجود ابھی بھی بڑی تعداد میں ان کی فروخت جاری ہے—رائٹرز فوٹو۔
۔—رائٹرز فوٹو۔
۔—رائٹرز فوٹو۔

دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہونے والے آئی فون 6 کے مالکان کی جانب سے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شکایات پر ایپل نے اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔

مالکان نے شکایت کی ہے کہ ان کا فون جیب میں رکھنے سے مڑجاتا ہے جو کہ بظاہر اس فون کا کوئی فیچر نہیں، ڈیزائن کی خرابی نظر آتی ہے۔

اس مہنگے فون کے متعدد مالکان نے ٹوئٹر پر تصاویر پوسٹ کیں جن میں فون کو مڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک صرف فون کی ریلیز کے بعد سے چھ روز کے دوران انہیں صرف 9 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ایک اعلامیے میں ایپل نے فون کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسے بہترین مواد سے بنایا گیا ہے اور ریلیز کیے جانے سے قبل سے کڑے امتحان سے گزارا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ٹیسٹوں کے دوران آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس نے توقعات سے بہتر نتائج فراہم کیے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عام استعمال میں اس فون میں خم شاذ و نادر ہی آتا ہے جبکہ اعلامیے میں متاثرہ افراد کو ایپل سے رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔


مزید پڑھیں: آئی فون 6 پلس کا بڑا نقص پکڑا گیا


خیال رہے کہ ایپل کے ان نئے فونز کی ریکارڈ سیل جاری ہے۔

ایپل نے پچھلے سال لانچ کے پہلے ہفتے میں نوے لاکھ فون فروخت کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک نے بتایا کہ آئی فون سکس اور آئی فو ن سکس پلس کی فروخت ان کی امیدوں سے کہیں زیادہ رہی اور وہ اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتے۔

'ہم بڑے پیمانے پر سپلائی کی مدد سے مزید آئی فون فروخت کر سکتے تھے اور ہم جلد از جلد آرڈر پورے کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں'۔

آئی فون سکس کی سکرین 4.7 جبکہ آئی فون سکس پلس کی سکرین 5.5 انچ ہے۔


مزید پڑھیں: نئے ایپل سافٹ ویئر کی 15 سحر انگیز خصوصیات


ماضی میں ایپل نے روایتی 4.0 انچ سکرین کے ساتھ ہی جڑے رہنے کا عہد کیا تھا تاہم نئے ماڈلز کی لانچ سےکمپنی نے تیزی سے 'فیبلٹ' مارکیٹ میں اپنا حصہ بنانے کے لیے پیش قدمی کی ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ فروخت کا اعلان ہونے کے چوبیس گھنٹوں میں انہیں چالیس لاکھ سے زائد آرڈر موصول ہو چکے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں