ہندوستانی جارحیت کے جواب کی صلاحیت ہے، وزیردفاع

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2014
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف—۔فائل فوٹو
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہندوستان کو احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستانی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 'ہم نہیں چاہتے کہ دو ایٹمی ہمسایہ ممالک کے درمیان تصادم کی فضا پیدا ہو'۔

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان ہندوستانی وزیر دفاع ارون جیتلی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'اگر پاکستان اپنے ایڈونچر سے باز نہ آیا تو ہماری افواج ان کے اس ایڈونچر کو ان کے لیے ناقابل برداشت بنا دیں گی'۔ ۔


مزید پڑھیں: ہندوستان کی لائن آف کنٹرول پر حملے روکنے کی وارننگ


دونوں ہمسایہ ایٹمی ممالک پاکستان اور ہندوستان ورکنگ باؤنڈری پر ہونے والی سرحدی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں جس کے نتیجے میں اس ہفتے کے دوران اب تک دونوں جانب 19 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں