کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کراچی میں مرکزی دفتر مرکز نائن زیرو کے قریب سے پکڑا جانے والا نوجوان مدرسے کا طالب علم نکلا۔

ڈان نیوز کے مطابق پکڑا جانے والا ازبک باشندہ ناظم آباد کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم ہے۔


کراچی: نائن زیرو کے قریب سے مشکوک غیرملکی گرفتار


ذرائع کے مطابق سیف اللہ کراچی کے ایک مدرسے سے قرآن حفظ کر کے افغانستان چلا گیا تھا۔

نوجوان کچھ عرصہ قبل واپس آیا اورکراچی کے ایک اور مدرسے میں داخلہ لے لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے ملنے والے میموری کارڈ سے کسی بھی قسم کا دہشت گردی کا مواد نہیں ملا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ادارے نے ابتدائی تفتیش کے بعد سیف اللہ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں