معین خان چیف سیلیکٹر مقرر

21 اپريل 2014
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان—اے پی فوٹو۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان—اے پی فوٹو۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان معین خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سیلیکٹر مقرر کردیا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں چیف سیلیکٹر اور سابق کپتان راشد لطیف نے اس عہدے کو کا چارج لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی سی بی کے موجودہ ماحول میں کام نہیں کرسکتے۔


راشد کے انکار پر پی سی بی خاموش


ذرائع کے مطابق راشد سابق کپتان محمد یوسف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی کو سلیکشن کمیٹی کا رکن بنانا چاہتے تھے لیکن چیئرمین نجم سیٹھی اظہر خان اور فرخ زمان کو رکن برقرار رکھنا چاہتے تھے۔

پیر کے روز ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق معین خان کو چیف سلیکٹر مقررکرنے کے ساتھ ساتھ مینجر کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب سے متعلق معین خان کو مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔


' میچ فکسرز کے ساتھ کام نہیں کرسکتا '


دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کو چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے

اس کے ساتھ ساتھ بورڈ نے کوچز کے انتخابات کے لیے معین خان، انتخاب عالم اور ہارون الرشید پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی قائم کی ہے جو ہیڈ کوچ ، بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ سمیت دیگر عہدوں کی تعیناتی کے لیے سفارشات 5 مئی کوچیئرمین کو پیش کرے گی۔

معین خان کو مختصر مدت کے لیے قومی ٹیم کو ہیڈ کوچ بھی مقرر کیا گیا تھا تاہم عالمی ٹو ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی نے ان کے کانٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں